(یو این آئی) پاکستان نے سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ سے خود کو بچالیا اور سیریز کا اختتام 4-1 پر ہوا۔
کارڈف میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے جیت کے لیے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیا تھا
جسے گرین شرٹس نے چھ وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر اس وقت گر گئی جب شرجیل خان 10 رنز پر کرس ووکس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے 54 رنز کی شراکت قائم کی۔